رسائی کے لنکس

سابق طالبان وزیر پاکستانی قیدخانے میں ہلاک


سابق طالبان وزیر پاکستانی قیدخانے میں ہلاک
سابق طالبان وزیر پاکستانی قیدخانے میں ہلاک

افغان طالبان نے کہا ہے کہ 1990ء کی دہائی میں اُن کے دورِ حکومت میں وزیرِ دفاع کے عہدے پر فائض عبیداللہ اخوند دو سال قبل پاکستان کے ایک قید خانے میں انتقال کر گئے تھے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ عبیداللہ افغان طالبان کے مفرور رہنما ملا محمد عمر کے انتہائی قریبی ساتھیوں میں سے ایک تھے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سابق طالبان وزیر کے لواحقین کو اب باضاطہ طور پر اطلاع دی گئی ہے کہ کراچی جیل میں عبیداللہ کی ہلاکت عارضہ قلب کی وجہ سے ہوئی تھی۔

عبیداللہ کو 2007ء میں افغانستان سے ملحقہ صوبہ بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

افغان طالبان نے پاکستانی حکام سے اپنے اہم رہنما کی گرفتاری، قید اور ہلاکت کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG