رسائی کے لنکس

شمال مغرب میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی مکمل


پاکستانی فوجی
پاکستانی فوجی

پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ اس نے طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف ملک کے شمال مغرب میں اپنا آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

منگل کے روز فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقے اورکزئی میں مارچ میں شروع ہونے والا آپریشن مکمل ہوگیا ہے اور علاقہ چھوڑ کرجانے والے ہزاروں رہائشی اب اپنے گھروں کو لوٹ سکتے ہیں۔

اورکزئی میں بہت سے عسکریت پسندوں کےبارے میں خیال ہے کہ وہ اس سے قبل جنوبی وزیر ستان میں ہونے والی فوجی کارروائی سے فرار ہوکر آئے تھے۔

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ آپریشن کے آغاز سے اب تک اورکزئی میں سینکڑوں طالبان عسکریت پسند ہلاک ہوچکے ہیں ۔ لیکن اس دور دراز علاقے تک صحافیوں کی رسائی نہ ہونے کے باعث مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔

فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق کیانی نے منگل کے روز قبائلی ایجنسیوں کرم اور اورکزئی کادورہ کیا ، جہاں انہوں نے فوجی جوانوں سے ملاقات کی اورقبائلی عمائدین کو ایک بار پھر یقین دلایا کہ علاقے میں حالات کو معمول پر لایا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG