رسائی کے لنکس

شمالی وزیر ستان میں طالبان عدالت کے حکم پر سرعام موت کی سزا


شمالی وزیرستان میں طالبان کی ایک عدالت کی جانب سے موت کی سزا سنائے جانے کے بعد منگل کے روز ایک شخص کو سینکڑوں لوگوں کے سامنے گولی مار کرہلاک کردیا گیا۔اس پر دو بھائیوں کو قتل کرنے کاالزام تھا۔

افغان سرحد کے قریب واقع اس قبائلی علاقے میں دی جانے والی یہ سزا وہاں پر طالبان کا اثرونفوذ کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہے۔

خبروں میں بتایاگیا ہے کہ طالبان نے مذکورہ شخص کے ہاتھ باندھ رکھے تھے اور اس کا چہرہ کپڑے سے ڈھانپا ہوا تھا۔ وہ اسے گولی مارنے کے لیے میران شاہ قصبے میں ایک عوامی مقام پر لے کرآئے۔

مقتول بھائیوں کے ایک رشتے دار نے گولی مار کر قاتل کو ہلاک کیا۔

طالبان کی عدالت نے قاتل کومقتولین کے رشتے داروں کے حوالے کرنے کا حکم دیاتھا تاکہ وہ اپنا انتقام لے سکیں۔

پاکستانی فورسز شمال مغربی قبائلی علاقوں میں طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کر چکی ہیں۔ تاہم ابھی شمالی وزیر ستان میں فوجی کارروائی شروع نہیں کی گئی۔



XS
SM
MD
LG