رسائی کے لنکس

پاکستان کو چھ لاپتا فوجیوں کی لاشیں مل گئیں


میجر جنرل اطہر عباس
میجر جنرل اطہر عباس

پاکستان کے فوجی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ طالبان نے اُن چھ فوجیوں کی لاشیں اُن کے حوالے کر دی ہیں جو افغان سرحد کے قریب ایک حملے میں ہلاک ہوگئے تھے، لیکن کم از کم 29فوجی ابھی تک لاپتا ہیں۔

فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے وائس آف امریکہ کی دیوا سروس کو بتایا کہ یہ لاشیں جمعے کے روز مہمند ایجنسی کے قبائلی علاقے میں قبائلی عمائدین کے حوالے کی گئیں۔

عہدے داروں کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتے ایک چوکی پر طالبان باغیوں کے حملے کے بعد فرنٹیئر کور کے 60فوجی قبائلی ایجنسی سے لا پتا ہوگئے تھے۔

میجر جنرل اطہر عباس نے بتایا کہ 25کے قریب پاکستانی فوجی جو راستا بھول کر ہمسایہ ملک افغانستان میں داخل ہوگئے تھے، اپنے یونٹوں میں واپس آگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG