رسائی کے لنکس

امریکہ: تامل ٹائیگرز کی مدد کرنے پر دو افراد کو سزائے قید


امریکہ: تامل ٹائیگرز کی مدد کرنے پر دو افراد کو سزائے قید
امریکہ: تامل ٹائیگرز کی مدد کرنے پر دو افراد کو سزائے قید

نیو یارک کی ایک عدالت نے ایسے دو آدمیوں کو قید کی سزائیں سُنائى ہیں، جنہوں نے سری لنکا کے تامل ٹائیگر باغیوں کو، جنہیں اب شکست ہوچکی ہے ، مدد فراہم کرنے کے جرم کا اعتراف کرلیا تھا۔

جمعے کے روز ایک مدعا علیہ ، ستھا جھن ساراچندرن کو 26 سال قید اور دوسرے، نادا راسا یوگا راسا کو 14 سال قید کی سزا سنائى گئى ہے۔

ان دونوں کو 2006 میں اُس وقت گرفتار کرلیا گیا تھا ، جب انہوں نے اُن لوگوں کے ساتھ، جو حقیقت میں ایف بی آئى کے ایجنٹ تھے، طیارہ شکن میزائیل اور دوسرا فوجی سازو سامان خریدنے کے لیے مذاکرات کیے تھے۔

امریکی وکلائے استغاثہ نے کہا ہے کہ یہ دونوں آدمی اُن تامل باغیوں کی سینئر قیادت کی ہدایات کے مطابق کام کررہے تھے، جو میزائیلوں سے سری لنکا کے فوجی طیاروں کو مار گرانے کا ارادہ رکھتے تھے۔اس مقدمے میں دو اور مدعا علیہم نے بھی اقبالِ جرم کرلیا ہے۔

XS
SM
MD
LG