رسائی کے لنکس

مصر: جامعہ الاظہر کے سربراہ وفات پاگئے


مصر: جامعہ الاظہر کے سربراہ وفات پاگئے
مصر: جامعہ الاظہر کے سربراہ وفات پاگئے

عالمِ دین سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کسی تقریب میں شرکت کررہے تھے

مصر کے سب سینئر عالمِ دین سعودی عرب کے ایک دورے میں حرکتِ قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئے۔

شیخ محمد سیّد طنطاوی قاہرہ میں سنّی مسلمانوں کی سب سے ممتاز یونیورسٹی جامعہ الاظہر کے سربراہ تھے۔ 81 سالہ عالمِ دین سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کسی تقریب میں شرکت کررہے تھے۔

مصر کے صدر حُسنی مبارک نے 1996 میں شیخ طنطاوی کو الاظہر کا سر براہ مقرر کیا تھا۔ یہ ادارہ مصر کے طول وعرض میں متعدد سکولوں ، یونیورسٹیوں اور دوسرے تعلیمی اداروں کو چلاتا ہے۔

شیخ طنطاوی سنّی اسلام کی اُس اعتدال پسند شاخ کے قائد تھے، جس کی حمایت مصر کی حکومت کرتی ہے۔ پچھلے سال انہوں نے الاظہر یونیورسٹی کی بعض کلاسوں میں طالبات پر پابندی عائد کردی تھی کہ وہ پورے چہرے کو نقاب میں نہیں چُھپا سکتیں۔ اُن کے اس فیصلے نے مصر میں کٹّر مذہبی لوگوں کو برہم کردیا تھا۔

وہائیٹ ہاؤس نے بدھ کے روز شیخ طنطاوی کے خاندان سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور اُنہیں ” ایمان اور روا داری کی ایک آواز“ قرار دیا ہے۔

امریکی صدر براک اوباما گذشتہ جون میں جب قاہرہ گئے تھے تو شیخ طنطاوی نے اُن کی میز بانی کی تھی۔

مرحوم شیخ کے ایک بیٹے نے کہا ہے کہ اُن کے خاندان نے انہیں سعودی عرب کے شہر مدینہ منوّرہ میں دفن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے مصر کے سرکاری ٹیلی ویژن نے کہا تھا کہ عالمِ دین کی میّت کو تدفین کے لیے مصر لایا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG