رسائی کے لنکس

بجٹ 2013: ایک فلم کی نمائش پر 10 لاکھ ٹیکس عائد


تجویز کے تحت اب کیبل آپریٹرز بھی ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہوں گے۔ پیمرا رولز 2009ء کے مطابق لائسنس کیٹگری کے لحاظ سے ٹیکس کا تعین ہوگا۔

پاکستان کے نجی ٹی وی چینلز پر غیر ملکی خاص کر بھارتی اور تُرکی ڈراموں و فلموں کی بھرمار نے حکومت کے لئے ٹیکس وصولی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔ نئے وفاقی بجٹ کے تحت نجی ٹی چینل کو بیرون ِملک پروڈیوز ہونے والی فلم کو دکھانے سے پہلے ایک فلم پر 10لاکھ روپے کا ٹیکس اداکرنا ہوگا۔
یہی نہیں بلکہ غیرملکی ڈرامے کی ایک قسط پر بھی نجی ٹی وی کو ایک لاکھ روپے اداکرنا ہوں گے۔ یہ اقدام ایڈوانس ٹیکس سیکشن 236۔ای کے تحت اٹھایا جائے گا۔
اس ٹیکس کی تجویز وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیش کی ہے۔ تجویز کے تحت اب کیبل آپریٹرز بھی ٹیکس اداکرنے کے پابند ہوں گے۔ پیمرا رولز 2009ء کے مطابق لائسنس کیٹگری کے لحاظ سے ٹیکس کا تعین ہوگا جبکہ لائسنس کی تجدیدی فیس بھی کیٹیگری کی مناسبت سے وصول کی جائے گی۔
رولز کے تحت ہر چینل کو لینڈنگ رائٹس بھی اداکرنا ہوں گے ۔نیوز اینڈکرنٹ افیئرز کے چینل کو لائسنس کی تجدیدی فیس کی مد میں 10لاکھ روپے ، اسپورٹس لائسنس فیس 5لاکھ، تجدیدی فیس 25لاکھ روپے، ایجوکیشنل لائسنس فیس 2لاکھ تجدیدی فیس 10لاکھ، تفریحی لائسنس فیس 2لاکھ، تجدیدی فیس 20لاکھ روپے، چلڈرن لائسنس فیس 3 لاکھ 50 ہزار روپے اور تجدیدی فیس 15لاکھ روپے ادا کرنا ہوگی۔
XS
SM
MD
LG