رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ساتویں بار فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اسپین سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر دو نڈال نے سربیا کے جوکووچ کو چھ ۔ چار، چھ ۔ تین، دو ۔ چھ اور سات ۔ پانچ سے شکست دے کر نہ صرف چھ بار یہ مقابلہ جیتنے والے سویڈن کے بیورن بورگ کا ریکارڈ توڑا بلکہ چوتھا گرینڈ سلیم جیتنے کی جوکووچ کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔
فائنل میچ اتوار کو شروع ہوا تھا لیکن بارش کی وجہ سے اسے روک دیا گیا اور بقیہ میچ پیر کو کھیلا گیا۔
جوکووچ اگر یہ فائنل جیت جاتے تو وہ 43 سالوں میں اکٹھے چار گرینڈ سلیم جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن جاتے۔