رسائی کے لنکس

ٹیکساس: مردہ پائی گئی سیاہ فام خاتون، ہرجانے کا دعویٰ


مرنے والی خاتون کی والدہ (درمیان) اس کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں۔
مرنے والی خاتون کی والدہ (درمیان) اس کی بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں۔

بلینڈ کی ماں، جنیوا ریڈ ویل کا کہنا ہے کہ جس واقعہ میں اس کی بیٹی کی موت واقع ہوئی وہ ایک بلا اختیار ٹریفک پر روکنے کا واقعہ تھا، اس لئے بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ اسے جیل کے سیل میں ہونا ہی نہیں چاہئے تھا

ٹیکساس کی جیل میں ہلاک ہونے والی سیاہ فام عورت، سینڈرا بلینڈ کے اہل خانہ نے انھیں گرفتار کرنے والے افسران اور دیگر سرکاری حکام کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

اٹھائیس سالہ بلینڈ 13 جولائی کو ٹیکساس جیل میں بلاسٹک بیگ کی مدد سے پھانسی پر لٹکی ہوئی پائی گئی تھی۔

حکام نے بلینڈ کی موت کو خودکشی قرار دیا ہے۔ لیکن، حکام ملزمہ کے اہل خانہ کے مؤقف پر سوال اٹھا رہے ہیں، حالانکہ منگل کو ایسے امکانات کو تسلیم کیا گیا تھا۔ بلینڈ کے خاندان کا کہنا ہے کہ وہ مایوس نہیں تھی اور پرائر ویو اے اینڈ ایم یونیورسٹی جہاں سے اس نے گریجویشن کیا تھا، نئی ملازمت شروع کرنے کا عزم رکھتی تھی۔

بلینڈ کی ماں، جنیوا ریڈ ویل کا کہنا ہے کہ جس واقعہ میں اس کی بیٹی کی موت واقع ہوئی وہ ٹریفک سگنل پر روکنے کا بلاجواز واقعہ تھا۔ اس لئے، بنیادی مسئلہ یہ ہے اسے جیل کے سیل میں ہونا ہی نہیں چاہئے تھا۔

بلینڈ کو ٹیکساس کے محکمہ سیفٹی کے اہلکاروں نے 10 جولائی کو ٹریفک لائین تبدیل کرنے پر گاڑی سے باہر نکالا تھا، جس پر غصہ کا اظہار کرنے پر اسے حراست میں لے لیا تھا، جس کے تین دن بعد وہ جیل میں مردہ پائی گئی۔

اٹارنی کنن لامبارٹ نے حکام کے خلاف ہرجانے کا مقدمہ دائر کرنے کے اعلان کے لئے منعقدہ نیوز کانفرنس میں بتایا کہ واقعہ کے حوالے سے موجود دستاویزات میں عدم مطابقت سے ہمیں تشویش ہوئی۔

بقول اُن کے، ’کچھ سوالات ہیں جس کے جواب ہمیں نہیں معلوم یہ ہمیں تشویش میں مبتلا کر رہے ہیں، بالآخر ہمیں محکمہ انصاف سے یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لے، واقعہ کو نئے زاوئے اور غیر متعصب انکھوں سے دیکھنے کی ضرورت ہے‘۔

ہرجانے کا نوٹس ریاستی ٹروپر برین اینسنیا کے نام ہے جس نے بلینڈ کو گاڑی سے باہر نکالا تھا اس نوٹس میں ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی، والر کاونٹی شیرف آفس اور ہپمسٹڈ جیل کے دو جیلروں کو بھی ٹارگیٹ بنایا گیا ہے۔

بلینڈ کی موت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب کئی ہائی پروفائل کیسز میں سفید فام افسران کے ہاتھوں سیاہ فاموں کے قتل یا دوران حراست قتل کے بعد پولیس کے لئے قومی سطح پر سیکورٹی کے مسائل کھڑے ہوگئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG