رسائی کے لنکس

ٹیکساس کے گورنر پر فرد جرم عائد


گورنر رک پیری
گورنر رک پیری

ٹیکساس کے درالحکومت آسٹن کی ایک گرینڈ جیوری نے سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری عہدیدار پر ناجائز دباؤ ڈالنے کے الزمات کی فرد جرم عائد کی۔

امریکہ کی ریاست ٹیکساس کے گورنر رک پیری کو اپنے سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ان پر الزا م ہے کہ انہوں نے دھمکی دی تھی کہ اگر ڈسٹرکٹ اٹارنی نے استعفیٰ نہ دیا تو ڈسٹرکٹ اٹارنی کے تحت کام کرنے والے انسداد بدعنوانی کے ادارے کے لیے فنڈ کی فراہمی کو ویٹو کر دیں گے۔

گزشتہ سال گورنر رک پیری نے انسداد بدعنوانی کے لیے کام کرنے والی ریاستی انٹیگرٹی یونٹ کو 75 لاکھ ڈالر فنڈ فراہم کرنے کے فیصلے کو ویٹو کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

انہوں نے ٹرویس کاؤنٹی کی اٹارنی روزمیری لحمبرگ جنہیں نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا کے بارے میں کہا تھا کہ جب تک وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیتی اس وقت تک انٹیگرٹی یونٹ کو فنڈ فراہم نہیں کیا جائے گا۔ لحمبرگ ایک بااثر ڈیموکریٹ ہیں جبکہ پیری کا تعلق ریپبلکن پارٹی سے ہے۔

پیری نے اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے کہا کہ وہ حمایت نہیں کرسکتے" ایک ایسے ادارے کو مسلسل فنڈ کی فراہمی کی جس کی عمل داری پوری ریاست میں ہے جب اس شخص نے جو اس ادارے کا حتمی طور پر ذمہ دار ہے نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہو"۔

ٹیکساس کے درالحکومت آسٹن کی ایک گرینڈ جیوری نے سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری عہدیدار پر ناجائز دباؤ ڈالنے کے الزمات کی فرد جرم عائد کی۔

پیری کے معاونین کا کہنا ہے کہ انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور ویٹو کا اختیار استعمال کرنا بطور گورنر ان کے اختیارات میں شامل ہے۔

پیری کی طرف سے ایسے اشارے بھی ملے تھے کہ وہ بظاہر 2016 کے صدراتی انتخاب میں حصہ لیں گے۔

وہ 14 سال سے ٹیکساس کے گورنر ہیں جو کہ اس ریاست کے کسی بھی گورنر کا سب سے زیادہ اس منصب پر فائز رہنے کا عرصہ ہے۔ اب ان کا دوبارہ گورنر کے انتخاب میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

XS
SM
MD
LG