رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ کی وزیراعظم آئندہ ہفتے پاکستان آئیں گی


آئندہ منگل سے شروع ہونے والے اس دورے کے دوران وزیراعظم شیناواترا پاکستانی صدر سے ملاقات کے علاوہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شیناواترا آئندہ ہفتے دور روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ رہی ہیں۔

انھیں اس دورے کی دعوت وزیراعظم نواز شریف نے دی تھی۔

دفتر خارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ تھائی وزیراعظم کے ہمراہ کابینہ کے وزیراء، اعلیٰ حکام اور کاروباری شخصیات کا ایک وفد بھی پاکستان آ رہا ہے۔

آئندہ منگل سے شروع ہونے والے اس دورے کے دوران وزیراعظم شیناواترا پاکستانی صدر سے ملاقات کے علاوہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

بیان کے مطابق اس دورے میں ایک معاہدے اور مفاہمت کی دو یادداشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

تھائی لینڈ سے آنے والا کاروباری وفد پاکستان میں اس شعبے کی شخصیات سے علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

بیان کے مطابق پاکستان اور تھائی لینڈ کی مشترکہ ٹریڈ کمیٹی کا افتتاحی اجلاس بدھ کو منعقد ہو گا۔
XS
SM
MD
LG