رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش: تھائى شہزادی بال بال بچ گئیں


تھائى لینڈ کی شہزادی واشنگٹن کے قریب ریاست میری لینڈ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک ریسرچ ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش کا دورہ کررہی ہیں

بنگلہ دیش میں پولیس نے کہا ہے کہ ایک تیز رفتار ٹرک موٹروں کے اُس قافلے سے جاٹکرایا، جس میں دورے پر گئى ہوئى تھائى لینڈ کی ایک شہزادی سفر کررہی تھیں۔

حادثے میں تھائى لینڈ کے سفارت خانے کے ایک عہدے دار ہلاک ہوگئے۔

حکام نے کہا ہے کہ ڈھاکے سے کوئى 80 کلومیٹر شمال مغرب میں تنگیل میں ہونے والے اس حاثے اُس کار کو کوئى نقصان نہیں پہنچا، جس میں شہزادی ماہا چکری سِریندھون سفر کررہی تھیں۔


عہدے داروں نے کہا ہے تھائى لینڈ کے سفارت خانے کے ایک کونسلر حادثے میں شدید زخمی ہوئے اور بعد میں ایک مقامی ہسپتال میں دم توڑ گئے۔


تھائى لینڈ کی شہزادی واشنگٹن کے قریب ریاست میری لینڈ میں جان ہاپکنز یونیورسٹی کی ایک ریسرچ ٹیم کے ہمراہ بنگلہ دیش کا دورہ کررہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG