رسائی کے لنکس

تھائی فریقین احتیاط سے کام لیں؛ حالیہ واقعات پر یورپی یونین اور امریکہ کا ردِعمل


تھائی فریقین احتیاط سے کام لیں؛ حالیہ واقعات پر یورپی یونین اور امریکہ کا ردِعمل
تھائی فریقین احتیاط سے کام لیں؛ حالیہ واقعات پر یورپی یونین اور امریکہ کا ردِعمل

فریقین جمہوری اداروں کے ذریعے اپنے اختلافات دور کریں: امریکہ

امریکہ نے تھائی لینڈ میں حالیہ تشدد کی مذمت کی ہے اور حکومت اور مظاہرین دونوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے کو قابو میں رکھیں۔
امریکی محکمہٴخارجہ کے ترجمان گورڈن ڈوُگوئیڈ نے بدھ کے روز کہا کہ امریکہ تشدد اور اس کے نتیجے میں ہونے والے جانوں کے ضیاع کا سخت مخالف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کو یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ سرخ پوش لیڈروں نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔ تاہم آتش زنی کے واقعات باعثِ تشویش ہیں۔ انہوں نے مظاہرین کے لیڈروں سے اپیل کی وہ اپنے حامیوں ایسے کاموں سے باز رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ فریقین جمہوری اداروں کے ذریعے اپنے اختلافات دور کریں۔

یورپی یونین کے لیڈروں نے بھی اس بحران پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یورپی یونین کے پارلیمانی صدر جرزی بوُزیک کے حوالے سے کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ قومی مفاہمت حتمی طور پر لازمی ہو گئی ہے کیوں کہ پہلے ہی بہت خون بہہ چکا ہے۔

بدھ کے روز برطانیہ اور امریکہ نے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ تھائی لینڈ کے دارالسلطنت، بنکاک جانے سے احتراز کریں کیوں کہ وہاں پر صورتِ حال کسی وقت بھی مزید خراب ہو سکتی ہے۔

XS
SM
MD
LG