رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: امن وامان کی بحالی کی کوششیں


تھائی لینڈ میں جہاں حکومت مخالف مظاہرین کے خلاف پرتشدد پکڑدھکڑ کے بعد ملک میں امن و امان کی بحالی کی کوششیں جاری ہیں، وزیر اعظم ابھیشیت وجے جیوا نے قومی مفاہمت کی اپیل کی ہے ۔

جمعے کےر وز ٹیلی ویژن پر دکھائے جانے والے ایک انٹرویو میں وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت گہری سیاسی تقسیم کے مسئلے اور ملک کو درپیش بڑے چیلنجوں سے نمٹے گی ۔

اسی اثنا میں بنکاک میں شہری کارکنوں نے کئی دنوں کی پرتشدد جھڑپوں اور بلوؤں کے نتیجے میں پیدا ہونے والے ملبوں کو صاف کردیا ہے۔ان فسادات سے ایک ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوچکاہے۔

سرخ پوش مظاہرین نے بدھ کے روز جب فوج بنکاک کے مرکز میں قائم ان کے کیمپوں میں داخل ہوئی تو انہوں نے ملک کے سب سے بڑے شاپنگ مال کو نشانہ بناتے ہوئے شہر میں 30 سے زیادہ مقامات پر آگ لگا دی۔

سرخ پوشوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے طاقت کے ہلاکت خیز استعمال کی مذمت کی ہے۔

مارچ سے شروع ہونے والے ان مظاہروں میں کم ازکم 83 افراد ہلاک اور 1800 سے زیادہ زخمی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG