رسائی کے لنکس

logo-print

تھائی لینڈ: شاہی خاندان کی توہین کے الزام میں امریکی گرفتار


تھائی لینڈ کے بادشاہ اپنے خاندان کے ہمراہ

تھائی حکام نے ایک امریکی شہری کو ملک کے شاہی خاندان کے خلاف اپنے بلاگ پر نازیبا تبصرے شائع کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 54 سالہ لیرپونگ وکیک ہیمت کو جمعرات کے روز ملک کے شمال مشرقی حصے سے حراست میں لے کر دارالحکومت بنکاک کے ریمانڈ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

تھائی نژاد امریکی شہری پر الزام ہے کہ اس نے کچھ ایسے تبصروں کو ترجمہ کرکے اپنے بلاگ پر شائع کیا جن سے بادشاہ کی توہین کا پہلو نکلتا ہے۔ زیرِ حراست امریکی شہری پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہے کہ اس نے اپنے بلاگ پر ایک ایسی کتاب کا رابطہ بھی مہیا کیا تھا جس میں تھائی شاہی خاندان پر کڑی تنقید کی گئی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ وکیک ہیمت 35 برس کی عمر میں تھائی لینڈ سے امریکہ منتقل ہوگیا تھا اور حال ہی میں علاج کی غرض سے تھائی لینڈ واپس آیا تھا۔

بنکاک کے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ گرفتار امریکی شہری کو قانونی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔

XS
SM
MD
LG