تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاج کے بعد حکام نے جمعرات کی علی الصباح ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ چار سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے۔ مظاہرین وزیرِ اعظم سے استعفے کے علاوہ شاہی خاندان کی سیاسی معاملات میں مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
تھائی لینڈ میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن
1
بنکاک میں بدھ کو 1973 میں طلبہ بغاوت کی 47 ویں برسی کے موقع پر ہزاروں افراد جمع ہوئے اسی دوران حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے بعد پولیس نے پوزیشن سنبھال لی۔
2
ایمرجنسی نافذ کیے جانے کے فوری بعد تھائی لینڈ کی حکومت نے مظاہروں اور حساس خبروں کی اشاعت پر پابندی عائد کر دی ہے جب کہ پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
3
پولیس کے کریک ڈاؤن کے دوران گرفتار ہونے والوں میں مظاہرین کے سرکردہ طلبہ رہنما پیرٹ چیوارک بھی شامل ہیں جو 'پینگوئن' کے نام سے مشہور ہیں۔
4
مظاہرین نے احتجاج کے دوران گورنمنٹ ہاؤس کے سامنے حکومت مخالف مظاہرے کے دوران کیمپ قائم کر دیا اور رات وہیں بسر کی۔