رسائی کے لنکس

تھائى لینڈ میں بموں کے حملے، ایک پولیس مین ہلاک 53 لوگ زخمی


تھائى لینڈ میں بموں کے حملے، ایک پولیس مین ہلاک 53 لوگ زخمی
تھائى لینڈ میں بموں کے حملے، ایک پولیس مین ہلاک 53 لوگ زخمی

جنوبی تھائى لینڈ میں پولیس نےکہا ہےدستی بم کےایک حملےاوراُس کےبعد کاربم کےایک دھماکےمیںایک پولیس افسر ہلاک اور 53 لوگ زخمی ہوگئے۔

صوبہ پتّنی میں پہلے واقعے میں موٹر سائیکلوں پر سوار دو آدمیوں نے ایک پولیس سٹیشن کے باہر کھڑے ہوئے پولیس افسروں پر ایک دستی بم اُچھال دیا۔

بم کے پھٹنے سے ایک پولیس مین ہلاک اور 43 لوگ زخمی ہوگئے۔جن میں سے دو کی حالت نازک بتائى گئى ہے۔

پولیس نے کہا ہے کہ اس حملے کے چند ہی منٹ بعد پولیس سٹیشن سے 50 میٹر سے بھی کم فاصلے پر کسی کار میں چُھپائے ہوئے ایک بم کے پھٹنے سے کم سے کم 10 اور افراد زخمی ہوگئے۔

جنوبی صوبوں پتّنی، ناراتھی واٹ اور یالا میں مَلے نسل کے مسلمانوں نے2004 میں جب سے ایک علحدہ خود اختیار وطن کے قیام کے لیے بنکاک میں غالب بودھ اکثریت کی حکومت کے خلاف لڑنا شروع کیا ہے ، ان صوبوں میں تقریباً 4000 لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

تھائى لینڈ کے قدرتی وسائل سے مالا مال جنوبی صوبے کبھی مسلمانوں کی مَلے سلطنت کا حصّہ ہوا کرتے تھے۔ پھر 1900 کے عشرے میں تھائى فوجوں نے ان علاقوں پر قبضہ کرکے انہیں تھائى لینڈ میں ضم کرلیا۔

XS
SM
MD
LG