رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ میں سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 506 سے تجاوز کر گئی


바락 오바마 미국 대통령이 21일 워싱턴 국회의사당에서 열린 2기 취임식에서 취임연설을 하고 있다.
바락 오바마 미국 대통령이 21일 워싱턴 국회의사당에서 열린 2기 취임식에서 취임연설을 하고 있다.

تھائی لینڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی 50 سالہ تاریخ کے بد ترین سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 506 سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکام کے مطابق سیلابی پانی سے بینکاک کے سب سے بڑے خرید و فروخت کے مرکز چاٹوچک مارکیٹ کو خطرہ ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق پانی بینکاک کے چیٹ سکائی ٹرین اسٹیشن میں داخل ہو گیا ہے۔

تھائی لینڈ کے وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے ہفتے کو بینکاک کے شہریوں سے کہا تھا کہ دارالحکومت میں سیلاب معمولی نوعیت کا ہو گا۔ ریڈیو پر اپنے ہفتہ وار خطاب میں تھائی وزیراعظم نے کہا تھا کہ شہر میں پانی کو داخل ہونے سے روکنے کے لیے ریت کے تھیلوں سے روکاوٹیں بنا دیں گئی ہیں۔

سیلابی پانی نے تھائی لینڈ کے تین تہائی صوبوں میں تیس لاکھ افراد کو متاثر کیا ہے۔ سیلاب سے اربوں ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ سیلاب نے اب تک تقریبا 10 ہزارفیکٹریوں کو متاثر کیا جس سے 6 لاکھ 60 ہزار افراد بے روزگار ہوئے ہیں۔

نقصانات کے باوجود تھائی لینڈ کے مرکزی بینک کے گورنر نے کہا ہے کہ دسمبر کے اوائل تک پانی اترآنے سے معیشت میں بہتری ممکن ہے۔

XS
SM
MD
LG