رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: سیلانی پانی جلد کم ہونا شروع ہو جائے گا


تھائی لینڈ: سیلانی پانی جلد کم ہونا شروع ہو جائے گا
تھائی لینڈ: سیلانی پانی جلد کم ہونا شروع ہو جائے گا

تھائی لینڈ میں آنے والے سیلاب کے باعث لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری ہے جب کہ وزیراعظم نے کہا ہے کہ جلد ہی سیلابی پانی کی سطح کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

وزیراعظم ینگ لک شیناوترا نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا کہ پانی اپنی انتہائی سطح تک پہنچ چکا ہے اور اس میں آئندہ ہفتے کمی ہونا شروع ہوجائے گی۔

دریں اثناء بنکاک کے رہائشی ہوائی اڈوں، ریلوے اور بس اسٹیشنوں کی طرف امڈ آئے ہیں جب کہ دیگر نے حکومت کی طرف سے اعلان کردہ پانچ روزہ تعطیلات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی گاڑیوں کے ذریعے شہر سے نکلنا شروع کردیا ہے۔

زیادہ تر افراد ملک کے جنوبی حصے کی طرف جارہے ہیں جو نسبتاً بلندی پر واقع ہے۔

پینٹا گون کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ نے اپنی مرکزی بندرگاہ پر امریکی بیڑے کے قیام میں توسیع کے لیے کہا ہے تاکہ اس کے دو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے ہلاکت خیز سیلانی پانی کا جائزہ لیا جاسکے۔

XS
SM
MD
LG