رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: وزیراعظم کی عدالت میں پیشی


وزیراعظم ینگ لک شیناواترا
وزیراعظم ینگ لک شیناواترا

منگل کو وہ اپنے قانونی ماہرین کے ہمراہ بنکاک کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس مقدمے کے نتیجے میں انھیں اقتدار سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

تھائی لینڈ کی وزیراعظم ینگ لک شیناواترا اپنے خلاف عائد طاقت کے غلط استعمال کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے آئینی عدالت میں پیش ہوئی ہیں۔

منگل کو وہ اپنے قانونی ماہرین کے ہمراہ بنکاک کی عدالت میں پیش ہوئیں۔ کہا جارہا ہے کہ اس مقدمے کے نتیجے میں انھیں اقتدار سے بھی ہاتھ دھونا پڑ سکتے ہیں۔

ان الزامات کا تعلق 2011 میں ان کی طرف سے سیکورٹی چیف کو ہٹائے جانے سے متعلق ہیں جس بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ غیر آئینی اقدام تھا اور اس کا مقصد ان کی جماعت" پیو پارٹی" کو فائدہ پہنچانا تھا۔

اگر وزیراعظم کے خلاف الزمات ثابت ہو جاتے ہیں تو انہیں اپنے کئی اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سمیت عہدے سے ہٹایا جا سکتا ہے۔

ایک دوسرے مقدمے میں تھائی لینڈ کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حکومت کے چاول خریدنے کی پالیسی کے حوالے سے فرائض میں غفلت کی مرتکب ہوئیں۔

وزیر اعظم کو ان کو عہدے سے الگ کرنے کے لیے کیے جانے والوں مظاہروں سے تو ان کی حکومت بچ گئی ہے لیکن عدالتی مقدمات ان کی حکومت کے لیے ایک نیا چیلنج ہیں۔
XS
SM
MD
LG