رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: سابق وزیر اعظم کے حامیوں کا حکومت کے خلاف مارچ کا اعلان


تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شینوترا کے حامیوں نے کہا ہے کہ وہ حکومت کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کرنے کی ایک تحریک کے سلسلے میں اگلے ماہ دار الحکومت میں مارچ کریں گے ۔

یونائیٹڈ فرنٹ ڈیموکریسی اگینسٹ ڈکٹیٹر شپ نامی حکومت مخالف گروپ ،ریڈ شرٹس ، کے راہنماؤں نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ وہ 12 مارچ کو اکٹھا ہونا شروع کریں گے اور دو دن بعد بنگکاک میں اکٹھے ہو جائیں گے ۔ ان کا کہناہے کہ ان کا احتجاج ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔

یہ اعلان جمعے کے روز عدالت کے اس مجوزہ فیصلے سے قبل کیا گیا ہے جس کے تحت تھائی حکومت کو تھاکسن کے دو ارب تین $2.3 billion

ڈالر مالیت کے اثاثے اپنے قبضے میں لینے کی اجازت مل جائے گی ۔یہ اثاثے اس کے بعد منجمد کیے گئے تھے جب تھاکسن کو 2006 کے ایک فوجی انقلاب کے بعد اپنا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کر دیا گیا تھا۔

بنگکاک اس فیصلے سے قبل ملک بھر میں سیکیورٹی کے 13 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کا ارادہ رکھتا ہے ۔جب کہ چھ ہزار سے زیادہ بنگکاک اور ارد گرد کے علاقوں میں متعین ہوں گے ۔

XS
SM
MD
LG