رسائی کے لنکس

تھائی عوام کی اپنی مقبول شہزادی کی صحت یابی کے لیے دعائیں


16 دسمبر 2022 کو بنکاک میں خیر خواہ تھائی لینڈ کی شہزادی بجرکتیابھا نریندرا دیبی وتی کی تصویر کے سامنے عقیدت سے جھک رہے ہیں۔.
16 دسمبر 2022 کو بنکاک میں خیر خواہ تھائی لینڈ کی شہزادی بجرکتیابھا نریندرا دیبی وتی کی تصویر کے سامنے عقیدت سے جھک رہے ہیں۔.

تھائی شاہی خاندان، ممتازشخصیات اور عوام شاہ مہا وجیرالونگ کورن کی سب سے بڑی اولاد شہزادی بجرکتیابھا نریندرا دیبی وتی کے لیے دعائیں مانگ رہے ہیں، جو 14 دسمبر کو اپنے کتوں کو ایک مقابلے کے لیے ٹریننگ دیتے ہوئےبے ہوش ہوکر گرگئی تھیں اور تب سے شدید بیمار ہیں۔

44 سالہ شہزادی، جو تھائی عوام میں شہزادی اونگ بھا کے نام سے معروف ہیں، تھائی شاہی خاندان کی ایک سینئر رکن ہیں، جو اقتدار کی درجہ بندی میں سب سے آگے ہیں

امریکی یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والی تھائی شہزادی کی علالت کی خبر کو بڑے پیمانے پر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز، خبر رساں اداروں اور ٹیلی وژن پر شئیر کیا گیا ہے جس میں ان کی علالت کی وجہ دل کا عارضہ بتایا گیا ہے۔

شہزادی کو اس وقت جب وہ شمال مشرقی صوبہ ناخون راتچاسیما میں تھیں، صبح سویرے بےہوش ہوجانےکے بعد اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔

محل کے سرکاری ترجمان، رائل گزٹ نے 19 دسمبر تک شہزادی کی حالت کو ’کسی حد تک مستحکم‘ قرار دیا تھا۔بیان کے مطابق، ’ڈاکٹر ان کے دل، پھیپھڑوں اور گردوں کو فعال رکھنے میں مدد کے لیے دوائیں دے رہے ہیں۔‘

حکام نے ان کی حالت کے بارے میں قیاس آرائیوں کے خلاف وارننگ جاری کی ہے۔ ایک ایسی مملکت میں جہاں بادشاہت بہت سے لوگوں کے لیے قابل احترام ہے، ایک ایساسخت ’ قانون‘ موجودہے ، جو بادشاہت کو بدنام کرنے، توہین کرنے یا دھمکی دینے کو جرم قرار دیتاہے - افواہیں خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں۔

شہزادی شاہ وجیرالونگ کورن کی ان تین اولادوں میں سے ایک ہیں جنہیں باضابطہ خطابات تفویض کیے گئے ہیں، جو محل کے1924 کے جانشینی کے قانون کے تحت درجہ بندی کرتے ہیں - تاہم کسی وارث کو باقاعدہ نامزد نہیں کیا گیا ہے۔

شاہ پسند تھائیوں میں صدمے اور اداسی کا احساس پھیل گیا ہے جو طویل عرصے سے شہزادی اونگ بھا کو ان کے عوامی کام اور سادگی کے لیے سراہتے ہیں۔جن میں تھائی لینڈ کے کچھ اعلیٰ درجے کے مجرمانہ مقدمات میں سرکاری وکیل کے طور پرخدمات انجام دینا بھی شامل ہے۔

تھائی لینڈ کی شہزادی بجراکیتیابھا نریندرا دیبیوتی یکم نومبر 2020 کو بنکاک، تھائی لینڈ کے گرینڈ پیلس میں شاہی کارکنوں کا استقبال کر رہی ہیں۔ فوٹو رائٹرز
تھائی لینڈ کی شہزادی بجراکیتیابھا نریندرا دیبیوتی یکم نومبر 2020 کو بنکاک، تھائی لینڈ کے گرینڈ پیلس میں شاہی کارکنوں کا استقبال کر رہی ہیں۔ فوٹو رائٹرز

ایک شخص تاؤ سپا وادی نےوی او اے کو بتایا، کہ میں ہر روز ایک معجزہ ہونے کی دعا کر رہا ہوں اور میں اکیلا نہیں ہوں، ہم سب تھائی باشندے بھی ایسا ہی کر رہے ہیں۔میں اسپتال میں ذاتی طور پر نیک خواہشات بھیجنے میں کامیاب نہیں ہوسکا، اس لیے میں اسے آن لائن کر رہا ہوں، اپنے دوستوں کے گروپ سے بھی رابطہ کر رہا ہوں تاکہ لوگ شہزادی کو نیک خواہشات بھیجیں۔

صحت کے مسائل یا تھائی شاہی خاندان کی موت کے بارے میں تفصیلات کی محل کی طرف سے سخت حفاظت کی جاتی ہے۔

کنکاک کے سیاحتی مرکز، کھاو سان روڈ میں سیاحوں سمیت بہت سے افراد نے نئے سال کو خاموشی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(وی او اے نیوز)

XS
SM
MD
LG