رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: وزیر اعظم کی طرف سے مارشل لا اٹھانے کا عندیہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر اعظم پرایوتھ نے منگل کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ فیصلہ بادشاہ بھومیبو ادولیادج کو کرنا ہے کہ آیا مارشل لا کو اٹھایا جائے یا نہیں تاہم اس اقدام کو ایک رسمی کارروائی قرار دیا جاتا ہے۔

تھائی لینڈ میں حکمران فوجی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ملک کے بادشاہ سے مارشل لا ختم کرنے کی اجازت طلب کی ہے جسے گزشتہ سال ایک فوجی بغاوت کے بعد ملک میں نافذ کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم پرایوتھ نے منگل کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ فیصلہ بادشاہ بھومیبو ادولیادج کو کرنا ہے کہ آیا مارشل لا کو اٹھایا جائے یا نہیں تاہم اس اقدام کو ایک رسمی کارروائی قرار دیا جاتا ہے۔

تھائی لینڈ میں مارشل لا کے تحت فوج کو آزادی اظہار پر پابندی عائد کرنا، سیاسی حریفوں کو نشانہ بنانا اور پانچ سے زائد افراد کے اجتماع کو روکنے کے وسیع اختیارات تفویض کیے گئے تھے۔

فوجی کونسل کی سربراہ نے کہا کہ مارشل لا کو ختم کرنے کے بارے میں ایک نیا حکم نامہ "بہت جلد جاری" کیا جائے گا جو عبوری آئین کے آرٹیکل 44 کے مطابق ہو گا جس کے تحت فوج کو وسیع اختیارات حاصل ہیں۔

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ نئے فرمان کے تحت بھی عام شہریو ں کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمات چلائے جا سکیں گے۔

فوج نے گزشتہ سال مئی میں اس وقت اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا جب وزیر اعظم ینگ لک شیناواترا کو ایک عدالتی حکم کے تحت اقتدار سے ہٹا دیا گیا۔

فوجی کونسل کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ینگ لک کے خلاف کئی ماہ سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد ملک میں امن و امان بحال کرنے کے لیے فوج کا اقتدار سنبھالنا ضروری تھا۔

XS
SM
MD
LG