رسائی کے لنکس

تھائی لینڈمیں حکومت کے حامیوں کا جوابی مظاہرہ


تھائی لینڈ کے وزیراعظم Abhisit Vejjajivaکے حامی مظاہرین نے جمعرات کے روز دارالحکومت بنکاک میں ایک ریلی نکالی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سابق وزیراعظم کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرے جو گذشتہ تقریباً دو ماہ سے شہر میں سراپا احتجاج ہیں۔

ریلی کے دوران ییلو شرٹسYellow Shirtsکہلانے والے مطاہرین نے ہاتھوں میں قومی پرچم اٹھا رکھے تھے اور قومی گیت گارہے تھے۔

مظاہرین نے اپنے مخالف ریڈ شرٹس کے احتجاج کو غیر قانونی قرار دیا اور کہا کہ اس طرح کی سرگرمیاں تھائی لینڈ کی معیشت اور معاشرے کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔

شہر میں فوجی اڈوں کے سامنے نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے وزیراعظم کے نام ایک درخواست بھی پیش کی جن میں ان پر زور دیا گیا کہ وہ ملک مارشل لاء نافذکریں۔ییلو شرٹس کا دعویٰ ہے کہ انھوں نے ملک بھی میں مزید 40فوجی اڈوں پر بھی اس طرح کی ریلیاں نکالی ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت کی برطرفی کا مطالبہ کرنے والے ریڈ شرٹس کی طرف سے احتجاج کے آغاز سے اب تک تشدد کے واقعات میں کم ازکم 27افراد ہلاک اور تقریباً ایک ہزار زخمی ہوئے ہیں۔

XS
SM
MD
LG