رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ میں مظاہرین نے مزید خون بہایا


تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے بدھ کے روز نئے انتخابات کے مطالبے کے طور پر وزیرِ اعظم ابھیسیت وجاجیوا کے گھر کے سامنے مزید خون بہایا۔

بنکاک میں تیز بارش کے دوران جب مظاہرین نے وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ کے قریب پہنچنے کی کوشش کی تو پولیس کی بھاری رکاوٹوں نے ان کا استقبال کیا۔

سرخ قمیصیں پہنے ہوئے ہزاروں مظاہرین نے بعد میں امریکی سفارت خانے کے باہر مظاہرہ کیا۔ وہ تھائی لینڈ کے نائب وزیرِ اعظم کے اس بیان کی وضاحت مانگ رہے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ انھیں بیرونی خفیہ اداروں نے خبر دی ہے کہ جلوس کے دوران تشدد ہو سکتا ہے۔

وزیرِ اعظم کی رہائش گاہ پر خون بہانے کا مظاہرہ منگل کے دن بھی ہوا تھا، جب مظاہرے کے سربراہان نے گورنمنٹ ہاؤس اور حکمران پارٹی کے صدر دفتر کے باہر 300 لیٹر خون بہایا تھا۔ یہ خون حزبِ اختلاف جماعت کے حامیوں کی طرف سے عطیہ کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG