رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: وزیر اعظم کے استعفی کے لیے نئے مظاہروں کی دھمکی


تھائی لینڈ میں حکومت مخالف مظاہرین نے وزیر اعظم بھیشیت وجے جیوا کے استعفی کے لیےسڑکوں پر مظاہروں کے ایک اور سلسلے کی دھمکی دی ہے۔

منگل کےر وز ریڈشرٹس نامی تحریک نے ان فوجی بیرکوں تک مارچ کی دھمکی دی جہاں وزیر اعظم بحران کے دوران رہ رہے ہیں۔

بنکاک میں مظاہرین کی ایک ماہ پر محیط ریلی ہفتے کے روز پرتشدد شکل اختیار کرگئی جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ میں لگ بھگ دو عشروں میں ہونے والا اس ملک کا بدترین سیاسی تشدد رونما ہوا۔ مظاہرین پر، جن میں سے کچھ مسلح بھی تھے، پولیس کی فائرنگ سے 21 افراد ہلاک اور کئی سو زخمی ہوئے تھے۔

ریڈ شرٹس کے ارکان کا کہنا ہے کہ فوجیوں نے مظا ہرین کو گولیوں سے ہلاک کیا لیکن حکومت کا کہنا ہے کہ ان ہلاکتوں میں نامعلوم دہشت گردوں کا ہاتھ تھا۔

ریڈ شرٹس کے بیشتر ارکان جلاوطن وزیر اعظم تھاکسن شنوترا کے حامی ہیں جنہیں بدعنوانی کے الزاما ت کی بنا پر 2006ء میں ایک فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار سے الگ کردیا گیاتھا۔

تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ نے پیر کے روز مسٹر تھاکسن پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان پر بنکاک میں سڑکوں پر مہلک مظاہرے بھڑکانے کا الزام عائد کیا اور انہیں ایک خونی دہشت گرد قرار دیا۔

XS
SM
MD
LG