رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ : مظاہرین مذاکرات کے لیے تیار


تھائی لینڈ : مظاہرین مذاکرات کے لیے تیار
تھائی لینڈ : مظاہرین مذاکرات کے لیے تیار

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں حکومت کے خلاف سراپا احتجاج مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ تیسرے فریق کی شمولیت سے بات چیت کے لیے تیار ہیں تاکہ فوج کے ساتھ ممکنہ تصادم کو روکا جاسکے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ”رائٹرز“ کے ساتھ انٹرویو میں ”ریڈ شرٹس“ کہلانے والے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناوترا کے حامی مظاہرین کے ایک رہنما جارن دیتاپیچا نے کہا کہ وہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن حکومت کے ساتھ نہیں۔

خیال رہے کہ مظاہرین کی طرف سے بات چیت کا ارادہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب فوج مظاہرین کو شہر کے ایک بڑے تجارتی مرکز سے منتشر کرنے کے لیے تیاری کررہی ہے اور دونوں کے درمیان تصادم کو ناگزیر قرار دیا جارہا ہے۔

مظاہرین اور حکومت کے درمیان اس سے پہلے گذشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے تھے کیونکہ ریڈ شرٹس نے حکومت کی اس پیش کش کو مسترد کردیا تھا کہ پارلیمان کو اگلے نو ماہ تک تحلیل کردیا جائے گا۔ مظاہرین پارلیمان کی فوری تحلیل، وزیراعظم ویجاجیوا کی برطرفی اور انتخابات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

پرتشدد مظاہروں کے دوران دس اپریل کو 25افراد ہلاک اور آٹھ سو زخمی ہوگئے تھے جن میں سکیورٹی اہلکار بھی شامل تھے۔

احتجاجی سرگرمیوں کی وجہ گذشتہ تین ہفتوں سے کئی تجارتی مراکز اور بڑے ہوٹل بند ہیں جب کہ سیاح بھی خوف کا شکار ہیں ۔

XS
SM
MD
LG