رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: حزب مخالف کی زیرقیادت ہزاروں افراد کا مظاہرہ


دارالحکومت بنکاک میں اتوار کو جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بعض مقامات پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

تھائی لینڈ میں نگران وزیراعظم ینگلک شیناواترا کی رہائش گاہ کے باہر ہزاروں مظاہرین سیاسی اصلاحات اور ان کے استعفے کا مطالبہ لے کر جمع ہوئے۔

دارالحکومت بنکاک میں اتوار کو جمع ہونے والے ہزاروں مظاہرین اور پولیس کے درمیان بعض مقامات پر ہاتھا پائی کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

کئی ہفتوں سے جاری مظاہروں میں نگران وزیراعظم سے دو فروری کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

مظاہروں کی قیادت کرنے والے سابق نائب وزیراعظم سیتھپ تھاؤگیسوبان کا کہنا ہے کہ ملک میں اقتدار ایک غیر منتخب کونسل کے سپرد کیا جائے جس کی کی نگرانی میں 2015ء میں انتخابات کروائے جائیں۔

مس ینگلک نے ملک میں جاری مظاہروں اور اس سے پیدا ہونے والی سیاسی بدامنی کو ختم کرنے کے لیے نو دسمبر کو پارلیمنٹ تحلیل کرکے انتخابات کا اعلان کیا تھا۔ لیکن ان کے نگران وزیراعظم بننے پر بھی حزب مخالف نالاں ہے۔
XS
SM
MD
LG