رسائی کے لنکس

تھائى لینڈ: مظاہرین کی جانب سے رعایت کی پیش کش


تھائى لینڈ میں اُن ”سُرخ پوش“ احتجاجی مظاہرین نے ، جو اب تک فوری طور پر پارلیمنٹ کو برخواست کرنے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، ملک کے وزیرِ اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اند اندر پارلیمنٹ کو برخواست کردیں۔

مظاہرین کے لیڈروں نے جمعے کے روز اس رعایت کا اعلان کیا ہے ، جبکہ اس سے ایک دن پہلے بنکاک کے مصروف کاروباری علاقے میں قائم مظاہرین کے ایک کیمپ کے قریب دستی بم کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔

بعض عہدے داروں نے اس حملے کا الزام سُرخ پوشوں پر عائد کیاہے ۔ لیکن انہوں نے اس کی تردید کی ہے۔

تھائى لینڈ کی پولیس سُرخ پوشوں کو اُن کیمپوں سے بے دخل کرنے کی کوشش کرتی رہی ہے، جن کی وجہ سے شہر کے بہت بارونق علاقے میں کاروباری ادارے اور مہنگے ہوٹل بند ہوگئے ہیں۔

تھائى فوج کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ وہ کشیدگی میں مزید اضافے سے بچنے کے لیے طاقت کے استعمال سے احتراز کریں گے۔

XS
SM
MD
LG