رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ : سرخ پوشوں کی جانب سے حکومتی مصالحتی پروگرام کا خیر مقدم


تھائی لینڈ کے حکومت مخالف مظاہرین نے حکومت کے ایک مصالحتی پروگرام کا خیر مقدم کیا ہے، لیکن یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا اس سے بنکاک کی سڑکوں پر لگ بھگ دو ماہ سے جاری مظاہرے ختم ہو جائیں گے۔

سرخ پوش راہنماؤں نے منگل کے روز کہا انہیں وزیر اعظم ابھیشت وجے جیوا کی جانب سے 14 نومبر کو پارلیمانی انتخابات کے منصوبے کی مزید تفصیلات درکار ہیں۔ پیر کے روز ٹیلی وژن پر قومی سطح کے ایک خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ نومبر کے انتخاب کی تاریخ سرخ پوشوں کے احتجاجی گروپ کی جانب سے پانچ نکاتی مصالحتی عمل قبول کرنے سے مشروط ہو گی۔

سرخ پوشوں نے کہا تھا کہ انہیں مصالحتی عمل متفقہ طور پر قبول ہے لیکن انہوں نے اپنا احتجاج ختم کرنے کے لیے کوئی نظام الاوقات نہیں دیاہے۔ مسٹر ابھیشت کے منصوبے میں بادشاہت کے احترام، اقتصادی نا انصافیوں کے مسائل کے حل ، ایک آزاد پریس کی یقین دہانی، حالیہ سیاسی تشدد کی آزادانہ تفتیش اور آئینی اصلاحات پر بحث کے لیے کہا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG