رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ:مظاہروں کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی


تھائی لینڈ کی پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اگر حکومت مخالف مظاہرین نے بنکاک کے مرکزی کاروباری ڈسٹرکٹ میں اپنی موجودگی کی توسیع کے منصوبوں کو آگے بڑھایا تو ان کے خلاف کارروائی کی جائےگی ۔

فوجی ترجمان ، سانسرن کائے کامنرڈ نے کہا ہے کہ مزید حکومت مخلاف مظاہرین کو اس بڑی ریلی تک پہنچنے سے روکنے کے لیے ، جہاں ریڈ شرٹس تحریک کے ہزاروں کارکن گزشتہ ہفتے سے جمع ہیں ، دار الحکومت بھرمیں پڑتالی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں ۔ اس ریلی سے بنکاک کا شاپنگ اور تفریح کا ایک بڑا مرکز مفلوج ہو کر رہ گیا ہے ۔

اتوار کے روز ریڈ شرٹس کے ہزاروں ارکان نے منگل کے روز کے بڑے پیمانے کے مجوزہ مظاہرے سے قبل تقاریر اور مزید کمک کی اپیلیں سنیں۔

اسی دوران اتوار کے روز تھاکسن کے خلاف، حکومت کے حامی ییلو شرٹس تحریک کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے سات دن کے اندر ریڈ شرٹس کے مظاہروں کو ختم نہ کیا تو گروپ کارروائی کرے گا ۔

اتوار کے روز ہزاروں ، نو کلر ، مظاہرین بھی ملک میں حالات معمول پر لانے کے مطالبے کے لیے بنکاک کے وکٹری مونومنٹ پر اکٹھے ہوئے۔


XS
SM
MD
LG