رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ میں ’سرخ قمیصوں‘ کے احتجاج کا ساتواں دن


تھائی لینڈ میں ہفتے کے روز ٹرکوں، بسوں، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہزاروں مظاہرین بنکاک کی سڑکوں پر مارچ کر کے حکومت کے خلاف اپنے حامیوں کو اکٹھا کرتے رہے۔

’سرخ قمیصیں‘ نامی تحریک اتوار کے روز ’خونی پینٹنگ‘ کے ذریعے اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ تحریک حالیہ دنوں میں بنکاک میں سینکڑوں لیٹر انسانی خون بہا چکی ہے۔

یہ تحریک وزیرِ اعظم ابھیسیت وجاجیوا کی حکومت کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

جمعے کے روز حکومت مخالف تحریک کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم کی طرف سے مذاکرات کی بار بار کی جانے والی پیش کشوں کو ٹھکرا دیا۔

تحریک کا کہنا ہے کہ وہ اس وقت تک مذاکرات میں شریک نہیں ہو گی جب تک وزیرِ اعظم ان کے مطالبات مان نہیں لیتے۔ ان کے مطالبات میں پارلیمان کو تحلیل کرنا اور ملک میں نئے انتخابات کروانا شامل ہیں۔

XS
SM
MD
LG