رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: متعدد حلقوں میں پولنگ کا عمل جاری

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو فروری کو ہونے والے انتخابات میں 18 فیصد حلقوں میں بدامنی دیکھنے میں آئی جس سے 77 میں سے 18 صوبوں میں لاکھوں لوگ ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔

تھائی لینڈ میں اتوار کو پانچ صوبوں میں انتخابات کے لیے دوبارہ پولنگ کی جارہی ہے اور حکام کے بقول اس کا آغاز پرامن انداز سے ہوا۔

گزشتہ ماہ حکومت مخالف مظاہرین کی طرف سے انتخابات میں رخنہ ڈالنے اور بڑے پیمانے پر اس عمل کو روکنے کی کوششوں سے ملک کے مختلف علاقوں میں پولنگ کا عمل مکمل نہیں ہوسکا تھا۔

حکام کے مطابق ایسے دیگر علاقوں میں پولنگ آئندہ آنے والے دنوں میں کروائی جائے گی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دو فروری کو ہونے والے انتخابات میں 18 فیصد حلقوں میں بدامنی دیکھنے میں آئی جس سے 77 میں سے 18 صوبوں میں لاکھوں لوگ ووٹ نہیں ڈال سکے تھے۔

کمیشن کے مطابق انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان اس وقت تک نہیں کیا جائے گا جب تک تمام حلقوں میں انتخابات مکمل نہیں ہو جاتے۔

انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آنے تک ینگ لک شیناواترا ہی ملک کی نگران وزیراعظم رہیں گی لیکن ان کے اختیارات بہت محدود ہوں گے۔
XS
SM
MD
LG