تھائی لینڈ میں رات گئے دو الگ الگ واقعات میں حکومت مخالف مظاہرین کے کمیپ کے قریب دو لوگ گولی لگنے سے زخمی ہو گئے۔
اروان ہنگامی مرکز نے ذرائع ابلاغ کو جمعہ کے روز بتایا کہ گولی چلنے کی آواز سنائی دینے کے بعد لمپینی پارک کے قریب پیپلز ڈیموکریٹک ریفارمز کمیٹی کے کیمپ میں ایک مرد اور عورت زخمی پائے گئے۔ ان کو شہر میں مختلف اسپتالوں میں بھیچ دیا گیا جہاں ان کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔
گزشتہ نومبر میں تھائی لینڈ میں شروع ہو نے والی تازہ سیاسی محاذ آرائی میں 20 لوگ ہلاک اور 700 سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔
مظاہرین نگران وزیراعظم ینگ لک شناواترا سے مستعفی ہونے اور ایک عبوری کونسل کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں جو سیاسی نظام میں نئی اصلاحات کرکے اسے درست کرے۔