رسائی کے لنکس

انسانی حقوق کے علمبردار کارکنوں کی تھائی لینڈ میں داخلے پر پابندی


انسانی حقوق کے علمبردار کارکنوں کی تھائی لینڈ میں داخلے پر پابندی
انسانی حقوق کے علمبردار کارکنوں کی تھائی لینڈ میں داخلے پر پابندی

تھائی لینڈ نے انسانی حقوق کے علمبردار دو کارکنوں کو بنکاک میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے لیے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ہے ۔

فارن کارسپانڈنٹس کلب آف تھائی لینڈ کاکہنا ہے کہ اس پابندی کے بعد اُس تقریب کو منسوخ کردیا گیا ہے جس میں پیرس میں مقیم انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم کے ان دو کارکنوں نے شرکت کرنا تھی۔

پریس گروپ کا کہنا ہے کہ ویت نام کی کمیٹی برائے انسانی حقوق کے وُو وان آئی اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ہیومن رائٹس لیگز کے پنیلوپ فالکنر اس وقت جہاز پر سوار نہیں ہوئے جب اتوار کو پیرس میں تھائی سفارتخانے نے ان کو مطلع کیا کہ انھیں ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


روکے گئے ان افراد نے ویت نام میں مبینہ طور پر انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کرنا تھی جس میں کہا گیا ہے کہ ہنوئی کی طرف سے جنوب ایشیائی اقوام کی ایسوسی ایشن کی سربراہی سنبھالنے کے بعد ویت نام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں کمی نہیں آئی۔

XS
SM
MD
LG