رسائی کے لنکس

تھائی لینڈ: کار بم دھماکے میں پانچ فوجی ہلاک


سکیورٹی اہلکار تباہ شدہ گاڑی کے قریب کھڑے ہیں
سکیورٹی اہلکار تباہ شدہ گاڑی کے قریب کھڑے ہیں

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں رکھے گئے بارودی مواد میں اس وقت دھماکا کیا گیا جب فوجی اپنی گاڑی پر معمول کے گشت پر وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے سے دو مزدور بھی زخمی ہوئے۔

تھائی لینڈ میں ایک کار بم حملے میں کم ازکم پانچ فوجی ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

حکام کے مطابق اتوار کی صبح مشتبہ عسکریت پسندوں نے یہ حملہ شورش زدہ جنوبی صوبے یالا میں کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں رکھے گئے بارودی مواد میں اس وقت دھماکا کیا گیا جب فوجی اپنی گاڑی پر معمول کے گشت پر وہاں سے گزر رہے تھے۔ دھماکے سے دو مزدور بھی زخمی ہوئے۔

2004ء سے مسلم اکثریتی آبادے والے صوبوں یالا، ناراتھیوت اور پٹانی میں علیحدگی پسند مسلمان گروہ ایک پرتشدد کارروائیاں کرتے چلے آرہے ہیں۔

مسلح جھڑپوں اور ایسے پرتشدد واقعات میں اب تک کم ازکم پانچ ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG