رسائی کے لنکس

پاکستان: تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات کل ہوں گے


تمام حلقوں میں مجموعی طور پر سینکڑوں امیدوار میدان میں ہیں۔ صوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ ایسا بھی ہے جہاں سب سے زیادہ 53 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ حلقہ ہے پی ایس 64 میر پور خاص۔

پاکستان میں جمعرات کو ہونے والے ضمنی انتخابات کو تاریخ کے سب سے بڑے ضمنی انتخابات کہا جارہا ہے۔ پہلی مرتبہ بیک وقت 41 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے جن میں 85 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں قومی اسمبلی کے 15 اور صوبائی اسمبلیوں کے 26 حلقے شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جاری کردہ معلومات کے مطابق تمام حلقوں میں مجموعی طور پر سینکڑوں امیدوار میدان میں ہیں۔ صوبائی اسمبلی کا ایک حلقہ ایسا بھی ہے جہاں سب سے زیادہ 53 امیدوار میدان میں ہیں۔ یہ حلقہ ہے پی ایس 64 میر پور خاص۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے صرف ایک حلقے اسلام آباد ون این اے 48 کی نشست پرانتخابات ہورہے ہیں۔ یہاں 22 اْمیدوار ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہیں۔ اس کے علاوہ چاروں صوبوں کی جن نشستوں یا حلقوں میں جمعرات کو ووٹنگ ہوگی ان کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:

پنجاب کے قومی اور صوبائی حلقے
این اے64 سرگودھا پانچ، میانوالی ون این اے 72، فیصل آباد نائن این اے83، این اے 103 حافظ آباد ٹو، این اے 129 لاہور12، این اے 177 مظفرگڑھ ٹو، راولپنڈی چھ پی پی6، فیصل آباد ون پی پی51، پی پی118 منڈی بہاوٴ الدین تین، سیالکوٹ تین پی پی 123، لاہور چھ پی پی142، لاہور 14 پی پی150، لاہور پچیس پی پی161، اوکاڑہ نو پی پی 193، لودھراں فور پی پی 210 ، خانیوال چھ پی پی217، مظفر گڑھ فور پی پی 254، رحیم یار خان پانچ پی پی 289اور رحیم یار خان آٹھ پی پی292۔

بلوچستان کے حلقے
قلعہ عبداللہ این اے 262 ، نصیرآباد ٹو پی بی 29، جھل مگسی پی بی 32 اور لسبیلہ ون پی بی44۔

خیبر پختواہ کے حلقے
پشاور ون این اے1، نوشہرہ ون این اے5 ، صوابی دو این اے13، ڈیرہ اسماعیل خان/ ٹانک این اے 25، لکی مروت این اے27 ،مردان ون پی کے 23، مردان پانچ پی کے27، ہنگو ون پی کے42اور بنوں ون پی کے70 ۔

سندھ کے حلقے
سانگھڑ ٹو این اے 235، ٹھٹھہ ون این اے 237،کراچی ایسٹ سولہ این اے 254، میرپور خاص ون پی ایس 64، کراچی چار بی ایس 95، کراچی پندرہ پی ایس 103 اور اولڈ شکارپور فور، شکارپور ٹو پی ایس12۔
XS
SM
MD
LG