رسائی کے لنکس

انٹرنیٹ پر پیوٹن کے خلاف برہمی کا اظہار


روس کے انٹرنیٹ صارفین میں ان دنوں ایک ویڈیو کلپ بہت مشہور ہورہا ہے جس میں نومنتخب صدر ولادی میر پیوٹن کو طنز آمیز تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

'دی ریئل پیوٹن' نامی 50 سیکنڈ طویل اس ویڈیو کلپ کو اب تک 30 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو کے آغاز میں صدر پیوٹن کو سپاٹ چہرہ لیے ایک عدالت کے روبرو پنجرے میں بند دکھایا گیا ہے جس کے بعد ان سے منسوب محلات اور پرتعیش بحری جہازوں اور ان کے دوستوں کی عکس بندی کی گئی ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں دو بار صدر رہنے والے پیوٹن کو اپنے موجودہ دورِ صدارت میں ایک مختلف روس سے پالا پڑے گا جس کے نصف سے زائد ووٹر اب انٹرنیٹ کے صارف اور پہلے سے زیادہ خبردار ہیں۔

مبصرین کے بقول روس میں انٹرنیٹ کے روز افزوں بڑھتے ہوئے استعمال کے نتیجے میں صدر پیوٹن کی اس ساکھ کو خطرات لاحق ہوچلے ہیں جو ان کے حامیوں نے انتہائی مہارت سے تراشی ہے اور جس کے تحت انہیں "اکیسویں صدی کے زار" کی حیثیت سے پیش کیا جاتا ہے۔

XS
SM
MD
LG