رسائی کے لنکس

  امریکہ: تعلیمی قرضوں کی معافی کے لئے 42 ارب ڈالر کی منظوری


 فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی محکمہ تعلیم نے اس ہفتے کہا ہے کہ امریکہ نے گزشتہ 18 ماہ میں چھ لاکھ پندرہ ہزار سے زیادہ قرضدار و ں کے لئے وفاقی تعلیمی قرضوں کی معافی میں 42 ارب ڈالر سے زیادہ کی منظوری دی ہے۔ یہ اقدام اس پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پبلک سروس سیکٹر کی ملازمتوں میں کام کے لیے لانا ہے۔

عوامی خدمت کے لئے قرض معافی کے پروگرام سے اساتذہ، لائبریرین، نرسیں، مفاد عامہ کے وکلاء، فوجی ارکان اور دوسرے عوامی کارکن استفادہ کرسکتے ہیں ۔

اس پروگرام کے تحت اگر کوئی قرضدار طالبعلم دس سال تک مفاد عامہ کے کام کرتا ہے یا 120 ماہ تک قرض کی ادائیگیاں کر دیتا ہے تو اس کا باقی ماندہ قرض منسوخ کر دیا جاتا ہے ۔

یہ پروگرام طالبعلموں کے لئے صدر جو بائیڈ ن کے قرضوں کی واپسی کے پروگرام سے الگ ایک پروگرام ہے۔

عوامی خدمت کے لیے قرض معافی کے اس پروگرام کے تحت لاکھوں قرضداروں کے قرض ختم یا کم کر دئے جائیں گے قطع نظر اس کے کہ وہ کس شعبے میں کام کرتے ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ اس وقت یہ جائزہ لے رہی ہے کہ آیا اس منصوبے پر عمل کیا جا سکتا ہے ۔

پبلک سیکٹر لون فارگیونیس یا پی ایس ایل ایف کے طور پر معروف ، قرضوں کی معافی کے اس پروگرام کو 2007 میں شروع کیا گیا تھا لیکن محکمہ تعلیم نے 2019 میں کہا تھا کہ سخت قوانین کے باعث بہت سی درخواستوں کو مسترد کر دیا گیا تھا۔

اکتوبر 2021 میں حکومت نے عارضی طور پر شرائط کو نرم کر دیا اور لوگوں کے لئے اپنے قرض معاف کروانا زیادہ آسان ہو گیا ۔ وہ نرم شرائط اکتوبر 2022 میں ختم کر دی گئیں تاہم جو قرضدار ادائیگی کی اپنی رقم بڑھانا چاہتے ہیں ان کے لیے ایسا کرنے کا ایک اور موقع دستیاب ہے ۔ وہ اس سال کے آخر تک ادائیگی کی اپنی رقم میں ایک بار اضافہ کروا سکتے ہیں ۔

محکمہ تعلیم اس سال جولائی سے پی ایس ایل ایف کی درخواستوں کے پراسس کو مزید آسان بنانے کے لیے طے کی گئی تبدیلیوں پر عمل درآمد شروع کرے گا۔

ان تبدیلیوں کے تحت کون لوگ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

اگر آپ درج ذیل قسم کے اداروں میں کم ازکم تیس گھنٹے فی ہفتہ ملازمت کر چکے ہیں تو آپ درخواست دینے کے اہل ہیں۔

*اگر آپ کسی سرکاری ادارے میں کسی بھی سطح ( امریکی وفاقی، ریاستی ،مقامی یا قبائلی ) پر کام کر چکے ہیں ۔ اس میں امریکی فوج شامل ہے ، اور آپ نے پبلک ایجو کیشن میں ، اور امریکی کوراور پیس کور میں رضاکارانہ طور پر کل وقتی کام کیا ہو۔

*کسی ایسے غیر منافع بخش ادارے میں کام کیا ہو جسے انٹرنل ریونیو کوڈ کے سیکشن 501 )(c) (3) کے تحت ٹیکس میں استثنا حاصل ہو ۔

* اگر آپ کسی ایسے غیر منافع بخش ادارے کے لیے کام کرتے ہوں جسے ٹیکس میں استثنا حاصل نہ ہو لیکن آپ پھر بھی پی ایس ایل ایف کے تحت درخواست دے سکتے ہیں اگر ادارہ آپ کے بارے میں کچھ مخصوص قسم کی عوامی خدمات کی دستاویزات فراہم کرے ۔ مثال کے طور پر ایمر جینسی مینیج مینٹ ، لیگل ایڈ اور لیگل سروسز، ابتدائی بچپن کی تعلیم ، معذور یا معمر افراد کی خدمت ، پبلک ہیلتھ ، جن میں نرسیں اور نرس پریکٹیشنرز شامل ہیں ، پبلک لائبریری اور اسکول لائبریری کی سروسز اور عوامی تحفظ ، جیسے جرائم کی روک تھام اور نفاذ قانون کے لئے خدمات ۔

*یہ دکھانے کے لیے کہ پبلک سروس میں آپ کی ملازمت آپ کے قرض معافی کی شرائط پوری کرتی ہے آپ کو اپنے ادارے کی طرف سے ایک سرٹیفیکیٹ پیش کرنا ہو گا جس میں آپ کی طرف سے کی گئی خدمات کی فہرست درج ہو ۔

کون سے تعلیمی قرضے معافی پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں ؟

* کوئی بھی ایسا تعلیمی قرض جو ولیم ڈی فورڈ براہ راست قرض کے وفاقی پروگرام کے تحت وصول کیا گیا ہو ۔

* اگر آ پ نے فیڈرل فیملی ایجو کیشن لون یا ایف ایف ای ایل یا فیڈرل پارکنز لون لیا ہو تو آپ کو اپنے آجر سے اسے براہ راست قرضوں میں تبدیل کرانا ہو گا۔

* تبدیلی سے قبل آپ نے جو ادائیگیاں کی ہیں انہیں پی ایس ایل ایف کی ادائگیوں میں شمار نہیں کیا جائے گا۔

*پرائیویٹ اسٹوڈنٹ لونز اس کے لئے اہل نہیں ہیں۔

آپ درخواست کیسے دے سکتے ہیں ؟

آپ PSLF help tool. پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں یا پی ایس ایل فارم پرنٹ کر کے ڈاک کے ذریعے درخواست بھیج سکتے ہیں۔

اس بارے میں کوئی سوال پوچھنے کے لیے آپ اس ویب سائٹ پر رابطہ کر سکتے ہیں۔Federal Student Aid Information Center (FSAIC)، جہاں قرضدار لائیو چیٹ کر سکتے ہیں، کال کر سکتے ہیں یا ای میل کر سکتے ہیں ۔

اس رپورٹ کا مواد اے پی سے لیا گیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG