رسائی کے لنکس

تیسرا ون ڈے، ویسٹ انڈیز کو 309 کا ہدف


تین میچوں کی سیریز میں پاکسان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے، آج کا میچ جیت کر پاکستانی ٹیم وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جو آج اس کا سب سے بڑا عز م ہے۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹس کے نقصان پر308رنز بنائے ہیں۔ امارت کے شہر ابو ظہبی میں جاری اس میچ کو جیتنے کے لئے ویسٹ انڈیزکو اس اسکور سے ایک رن زیادہ بنانا ہوگا ۔یعنی 309رنز۔

بدھ کو کھیلے جارہے اس میچ کا ٹاس اظہر علی نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ خود اظہر علی ہی اپنے ساتھی پلیئر شرجیل خان کے ساتھ اوپننگ کرنے کریز پر پہنچے اور دومیچوں کے مقابلے میں آج جارحانہ انداز اپنایا ۔

شرجیل خان 41گیندوں پر 38رنز بنانے میں کامیاب ہوئے لیکن اظہر علی اور بابر اعظم نے شاندار شاٹس کھیلتے ہوئے بالترتیب 101اور 117رنز بنائے۔ اظہر علی کو ہولڈر اور پولاڈ نے بولڈ کیا۔

شعیب ملک پانچ اور محمد رضوان صرف چار رنز بناسکے۔ سرفراز احمد نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 24اور عماد وسیم نے چاررنز بنائے۔ محمد نواز بھی چار رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔

ویسٹ انڈیز نے آج کے میچ میں سات بالرز آزمائے جن میں سے جوزف، ہولڈر ، نارائن، بین، پولاڈ کامیاب ہوئے ۔ جوذف نے دو جبکہ باقی بالرز ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستان دو میچ جیت کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز تو جیت ہی چکا ہے اور اگر آج بھی وہی کامیابی حاصل کرتا ہے تو پاکستان ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں بھی وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہوجائے گی جو ٹیم کے لئے آج کا سب سے بڑا عز م ہے۔

اس سے قبل پاکستان ویسٹ انڈیز کوتین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرچکا ہے ۔

پاکستان نے آج کا میچ اپنے ایک اچھے بولر محمد عامر کے بغیر کھیلا جو والدہ کی بیماری کے سبب پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ ان کی جگہ آج سہیل خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

ادھر ویسٹ انڈیز نے بھی اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی اور کارلوس کی جگہ شیلس کو کھلایا۔

XS
SM
MD
LG