رسائی کے لنکس

اظہر اور اسد کی سینچریاں، پاکستان کی پوزیشن مضبوط


اسد شفیق نے اننگز میں 14 چوکے لگائے
اسد شفیق نے اننگز میں 14 چوکے لگائے

متحدہ عرب امرات کے شہر ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرے دن کا کھیل شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کے بلے باز اظہر علی اور اسد شفیق نے ایک سو انتالیس رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا۔ اظہر علی بارہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چونتیس رنز بنا کر سومرویل کی گیند پر آوٹ ہوئے جبکہ اسد شفیق نے اپنی اننگرز میں چودہ چوکوں کی مدد سے ایک سو چار رنز اسکور کیے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ دونوں بلے بازوں نے دو سو ایک رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور دو سو چھیاسی تک لے گئے۔

سنچریاں بنانے والے دونوں بلے باز آوٹ ہوئے تو بابر اعظم اور سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے۔ پاکستان کی جانب سے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بابر اعظم تھے جو صرف چودہ رنز بناسکے۔ جن کے آوٹ ہوںے کے بعد بلے باز بلال آصف بھی گیارہ رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ یاسر شاہ کی گری جو محض ایک رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد پچیس رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے۔

پاکستانی ٹیم کی پہلی اننگز میں اظہر علی اور اسد شفیق کی سنچریوں کے بدولت تین سو اڑتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ نیوزی کی جانب سے ولیم سمور نے چار، اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولڈ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ پاکستان کو نیوزی لینڈ پر چوہتر رنز کی سبقت حاصل ہے۔ ابو ظہبی ٹیسٹ کے تسیرے روز نیوزی لینڈ نے بیٹنگ شروع کی تو انہیں شروع میں ہی مشکلات رہیں۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ کی ٹیم دو وکٹوں کے نقصان پر چوبیس رنز اسکور کر سکی۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز جیت راول بغیر کوئی رنز بنائے شاہین آفریدی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے جبکہ ٹام لیتھم دس رنز بنا کر یاسر شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ کے بلے بار کین ولیمسن چودہ رنز کے ساتھ جبکہ ولیم سمرویلے ایک رنز کےساتھ کریز پر موجود ہیں۔

تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک دونوں ملکوں کے درمیان ایک ایک سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ پاکستانی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

XS
SM
MD
LG