رسائی کے لنکس

31 پاکستانی مسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات میں شامل

گزشتہ سال اپریل میں استنبول میں ہونے والے مسلم ممالک کے سربراہی اجلاس کی فائل فوٹو
گزشتہ سال اپریل میں استنبول میں ہونے والے مسلم ممالک کے سربراہی اجلاس کی فائل فوٹو

پاکستانی بری فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف، مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

پاکستان کے سابق وزیرِاعظم نواز شریف سمیت 31 پاکستانی شخصیات دنیا کی 500 با اثر ترین شخصیات میں شمار کی گئی ہیں۔

اردن میں قائم 'رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر' کی طرف سے شائع کردہ اس فہرست میں 13 مختلف شعبوں بشمول فن و ثقافت، سیاست، سائنس و ٹیکنالوجی، مذہبی اور انتہاپسندی سے متعلق با اثر شخصیات کو شمار کیا گیا ہے۔

پاکستانی بری فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف، مرحوم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسفزئی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے قائد مولانا فضل الرحمن، جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق، انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور نامور وکیل عاصمہ جہانگیر، معروف معالج ڈاکٹر ادیب رضوی اور معروف گلوکارہ عابدہ پروین بھی ان شخصیات میں شامل ہیں۔

لیکن ان میں سے کوئی بھی شخصیت پہلی 50 بااثر شخصیات میں شامل نہیں۔ سابق جج اور معروف مذہبی دانشور مفتی تقی عثمانی فہرست میں ساتویں، تبلیغی جماعت کے امیر حاجی محمد عبدالوہاب چودھویں جب کہ معروف مبلغ مولانا طارق جمیل چوالیسویں نمبر پر ہیں۔

اس سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق مسلم دنیا کی سب سے با اثر شخصیت مصر کی جامعہ الازہر کے مفتی اعظم پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد محمد الطیب ہیں جب کہ دوسرا نمبر سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کا ہے۔

XS
SM
MD
LG