رسائی کے لنکس

شمالی کیلی فورنیا میں جنگلات کی آگ سے مزید 3 افراد ہلاک

آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے علاقے کے ایک اسپتال بھی بند کرنا پڑا۔ جہاں سے مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے علاقے کے ایک اسپتال بھی بند کرنا پڑا۔ جہاں سے مریضوں کو دیگر اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شمالی علاقوں میں کئی مقامات پر ایک بار پھر جنگلات کی آگ بھڑک اٹھی ہے، جس کی زد میں آ کر مزید تین افراد ہلاک ہو گئے۔ جب کہ ہزاروں مقامی افراد کو نقل مکانی کرنی پڑی ہے۔

پیر کو آگ کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے ایک مقامی اسپتال کو بھی بند کرنا پڑا اور وہاں زیرِ علاج مریضوں کو دوسرے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

آگ سان فرانسسکو سے 45 میل دور سوناما وائن کنٹری میں اتوار کو پھیلنا شروع ہوئی تھی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک بڑا علاقہ اس کی لپیٹ میں آ گیا۔

مقامی فائر ڈیپارٹمنٹ کے ایک عہدے دار ڈینئل برلینٹ کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں کوئی خاص کامیابی نہیں ملی، تاہم اسے کنٹرول کرنے کے لیے کوشش جاری ہے۔

آگ کے باعث ناپا کاؤنٹی میں پانچ ہزار نفوس پر مشتمل قصبے کالیسٹوگا کو خالی کرنا پڑا ہے جب کہ یہاں مقیم تمام رہائشی اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں۔

امریکہ کے جنگلات میں لگی آگ سے تباہی

آگ کے باعث اب تک 15 لاکھ ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے جب کہ کئی عمارتیں بھی منہدم ہو گئیں۔
1/10 آگ کے باعث اب تک 15 لاکھ ایکڑ رقبہ جل کر خاکستر ہو گیا ہے جب کہ کئی عمارتیں بھی منہدم ہو گئیں۔
کیلی فورنیا میں اس وقت موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت بڑھنے سے آگ کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
2/10 کیلی فورنیا میں اس وقت موسم گرما اپنے عروج پر ہے اور کئی مقامات پر درجہ حرارت بڑھنے سے آگ کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
امدادی کارروائیوں کے دوران جانوروں کو آگ سے بچانے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو اہلکار ایک گھوڑے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔<br />
<br />
&nbsp;
3/10 امدادی کارروائیوں کے دوران جانوروں کو آگ سے بچانے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو اہلکار ایک گھوڑے کو محفوظ مقام پر منتقل کر رہے ہیں۔

 
ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی کارکن کوشاں ہیں۔
4/10 ریاست کیلی فورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کے لیے امدادی کارکن کوشاں ہیں۔
<p>کیلی فورنیا میں آگ سے نمٹنے کے محکمے کے مطابق اس وقت آگ بجھانے کے عملے کے 12 ہزار 500 اہلکار 22 مقامات پر بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔</p>
5/10

کیلی فورنیا میں آگ سے نمٹنے کے محکمے کے مطابق اس وقت آگ بجھانے کے عملے کے 12 ہزار 500 اہلکار 22 مقامات پر بڑی آگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آگ کو بجھانے کے لیے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ آگ سے اب تک متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
6/10 آگ کو بجھانے کے لیے جدید مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔ آگ سے اب تک متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
کیلی فورنیا کی ہمسایہ ریاست اوریگون میں بھی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے کئی قصبوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
7/10 کیلی فورنیا کی ہمسایہ ریاست اوریگون میں بھی آگ بے قابو ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے کئی قصبوں میں املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
ریاست&nbsp;اوریگون میں 35 مختلف مقامات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ مجموعی طور پران مقامات کا رقبہ نیویارک سے دوگنا ہے۔<br />
&nbsp;
8/10 ریاست اوریگون میں 35 مختلف مقامات آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ مجموعی طور پران مقامات کا رقبہ نیویارک سے دوگنا ہے۔
 
امریکہ کے مغربی علاقوں میں کئی مقامات پر جنگل کی آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔
9/10 امریکہ کے مغربی علاقوں میں کئی مقامات پر جنگل کی آگ تیز ہواؤں کی وجہ سے پھیل رہی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے کیلی فورنیا اور اوریگون کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
10/10 حکام کا کہنا ہے کہ آگ نے کیلی فورنیا اور اوریگون کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
Previous slide
Next slide

حالیہ برسوں میں ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ میں جنگلات میں آتش زدگی کی ایک بڑی وجہ آب و ہوا کی تبدیلی ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ عالمی حدت میں اضافے کی وجہ سے کیلی فورنیا کا علاقہ مزید خشک ہو گیا ہے جس کی وجہ سے جنگلات میں آتش زدگی کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

رواں سال کو جنگلات میں آگ کے حوالے سے تاریخی قرار دیا جا رہا ہے۔ اب تک کیلی فورنیا میں لگ بھگ 8100 مقامات پر جنگل میں لگی ہوئی آگ کی وجہ سے 30 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور 5780 مربع میل پر محیط علاقہ جل چکا ہے۔ آگ کی زد میں آنے والی سات ہزار سے زائد عمارتیں بھی جل کر راکھ ہو چکی ہیں۔

This item is part of
XS
SM
MD
LG