رسائی کے لنکس

logo-print

تین بڑی فلموں ’جوکر، برفی‘ اور ’ہیروئن‘ کی عنقریب ریلیز


بالی ووڈکی تین بڑی فلموں ” برفی“، ”جوکر“ اور ”ہیروئن “کی راہ دیکھنے والوں کے انتظار کی گھڑیاں اب ختم ہونے کوہیں۔ مذکورہ تینوں فلموں کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ان میں سے ایک فلم ”برفی“ اگست میں جبکہ باقی دونوں فلمیں ستمبر میں ریلیز ہونے جارہی ہیں۔

”برفی“ رومینٹک فلم ہے اور ررومانس رومانس میں ہی اچانک ایک قتل ہوجاتا ہے ۔ اس قتل کے ساتھ ہی کہانی نہایت پراسرار ہوجاتی ہے ۔ اس فلم کے نمایاں فنکاروں میں شامل ہیں رنبیر کپوراور پریانکا چوپڑا۔ رنبیر نے فلم میں ایک گونگے اور بہرے لڑکے کا کردار اداکیا ہے جبکہ پریانکا ایک ایسی لڑکی کے رول میں نظر آئیں گی جس کا دماغ ہر دم چیلنج قبول کرتے نہیں تھکتا۔

فلم کے ڈائریکٹر ہیں انوراگ باسو جن کی آخر فلم تھی” کائٹس“۔۔۔ مگر ”کائٹس“ باکس آفس پر ’ٹائیں ٹائیں فش ‘ثابت ہوئی۔ ”برفی“ 31اگست کوریلیز ہونے جارہی ہے۔”برفی“ کے گانوں کی دھنیں ترتیب دی ہیں موسیقار پریتم نے۔

اب کچھ باتیں ”جوکر “کے بارے میں ۔۔۔ ”جوکر “میں ملے گا آپ کو ایک ایڈونچر ۔ اس فلم کو ڈائریکٹ کیا ہے شریش کندر نے ۔ فلم کے ہیرو ہیں ۔۔ اکشے کمار۔ جو اپنی ہیروگری دکھائیں گے سوناکشی سنہا کے مقابل۔ ۔۔۔ یہ سوناکشی کے کیرئیرکی تیسری فلم ہوگی۔ ان کی دو فلمیں ”دبنگ “ اور ” راوٴڈی راٹھور“ہٹ ہوچکی ہیں۔

فلم کا میوزک ترتیب دیا ہے جی وی پرکاش کمار نے جبکہ یہ فلم 14ستمبر 2012ء کو ریلیز ہوگی۔
مدھربھنڈارکر کی ڈائریکٹ کردہ فلم ”ہیروئن“ بھی ایسی ہی فلم ہے جس کے چرچے ریلیز سے بہت پہلے ہی سنائی دینے لگے ہیں۔ اس کی کاسٹ میں شامل ہیں کرینا کپور اور ارجن رامپال۔ یہ فلم 21ستمبر کو ریلیز ہوگی۔

فلم ”ہیروئن“ کا میوزک کمپوز کیا ہے سلیم سلیمان نے۔ فلم میں گلیمر، اسکینڈل اور وہ سب کچھ ہے جو آج کل کی ہر فلم میں ہوتاہے۔مجموعی طور پر اسے مصالحہ فلم قرار دیا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG