رسائی کے لنکس

انٹیل سائنس میلہ، تین پاکستانی طالبات کو ایوارڈ


تینوں طالبات نے ہوا کے کم دباوٴ سے چلنے والے ونڈ ٹربائن کا کامیاب تجربہ پیش کیا

پاکستانی اسکول کی تین طالبات نے لاس اینجلس میں منعقدہ ایک بین الاقوامی میلے میں سائنس کے تجربے پر ایوارڈ جیتا ہے۔

حال ہی میں، امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں ’بین الاقوامی انٹیل سائنس اینڈ انجینئرنگ میلہ2014ء‘ سجایا گیا، جس میں ان تین طالبات کو ان کے سائنسی تجربے کی بنا پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔

ان تینوں طالبات نے ہوا کے کم دباوٴ سے چلنے والے ونڈ ٹربائن کا ایک تجربہ پیش کیا، جسے انٹیل کی جانب سے خوب پذیرائی حاصل ہوئی۔

ایوارڈ کے ساتھ، طالبات کو ملنے والے انعام کی مالیت ایک ہزار ڈالر بتائی گئی ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنےوالی تینوں طالبات کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، انٹیل کی جانب سے ہونےوالے ایجوکیشن میلے 2014 ء میں دنیا بھر کے دیگر ممالک سمیت، پاکستان کے مختلف شہروں سے چھ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔
XS
SM
MD
LG