رسائی کے لنکس

logo-print

امریکہ: بیٹن روج میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار ہلاک


مسلح شخص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس نے نقاب سے منہ ڈھکا ہوا تھا اور کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھا۔

امریکی ریاست لوئزیانا کے شہر بیٹن روج میں مسلح شخص کی فائرنگ سے تین پولیس افسر ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔

مسلح شخص کے بارے میں بتایا جا رہا ہے نے نقاب سے منہ ڈھکا ہوا تھا اور کالے رنگ کے کپڑے پہنے ہوئے تھا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 3 پولیس آفیسر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ مسلح شخص پولیس کے ایک اور اہلکار کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں مارا گیا ۔ پولیس نے بڑے پیمانے پر دیگر مشتبہ افراد کی تلاش شروع کردی ہے ۔

لوئزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز نے حملے کو بلا جواز قرار دیا۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر اوباما کو واقعہ سے متعلق مکمل طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG