رسائی کے لنکس

گدھے پر سوار فرنگی ملاح


بالی وڈ فلم سٹار عامر خان، فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں ایک منفرد روپ میں۔
بالی وڈ فلم سٹار عامر خان، فلم ’ٹھگز آف ہندوستان‘ میں ایک منفرد روپ میں۔

’ای ہیں ہم، فرنگی ملاح۔ ہم سے زیادہ نیک انسان اس دھرتی پہ کہیں نہیں ملے گا آپ کو‘

عامر خان اپنی ہر فلم میں نیا اور منفرد بھیس بدلتے ہیں۔ ان کے پرستار مہینوں سے قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ وہ اگلی فلم ٹھگز آف ہندوستان میں کس روپ میں دکھائی دیں گے۔ یہ انتظار ختم ہوا اور عامر خان کی نئے حلیے میں تصویر سامنے آ گئی ہے۔

فلم کے موشن کریکٹر پوسٹر میں عامر خان عجیب سا لباس پہنے ہوئے ہیں اور ایک گدھے پر سوار ہیں۔ انھوں نے سبز کوٹ چڑھایا ہوا ہے، سر پر کتھئی ہیٹ ہے اور آنکھیں گہرے چشمے کے پیچھے چھپی ہوئی ہیں۔

عامر خان نے انسٹاگرام پر تصویر کے ساتھ ہندی میں لکھا، ’’اور ای ہیں ہم، فرنگی ملاح۔ ہم سے زیادہ نیک انسان اس دھرتی پہ کہیں نہیں ملے گا آپ کو۔ سچائی تو ہمارا دوسرا نام ہے اور بھروسا ہمارا کام۔ دادی قسم!‘‘

گزشتہ ہفتے ٹھگز آف ہندوستان کے تین دوسرے مرکزی اداکاروں امیتابھ بچن، کترینہ کیف اور فاطمہ ثنا شیخ کے موشن پوسٹرز بھی جاری کیے گئے تھے۔

امیتابھ بچن کے پوسٹر کے ساتھ عامر خان نے لکھا تھا، سب سے بڑا ٹھگ!

فلم فلپ میڈوز ٹیلر کے 1839 میں شائع ناول کنفیشنز آف اے ٹھگ یعنی ایک ٹھگ کے اعترافات پر مبنی ہے۔ ناول کا مرکزی کردار امیر علی ہے لیکن فلم میں امیتابھ کا نام خدا بخش ہو گا۔

یش راج فلمز کے زیر اہتمام ٹھگز آف ہندوستان پر دو ارب دس کروڑ روپے لاگت آئی ہے اور اسے آٹھ نومبر کو ریلیز کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG