رسائی کے لنکس

logo-print

گرفتاری کی وجہ شراب نہیں تھی: ٹائیگر ووڈز

update

پام بیچ کاونٹی کے شیرف آفس میں لی گئی ووڈز کی تصویر

امریکہ کے معروف گالفر ٹائیگر ووڈز نے کہا ہے کہ یہ نسخے کے مطابق حاصل کی گئی ادویہ کا "غیر متوقع ردعمل" تھا نہ کہ شراب جو نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کے شبے میں ان کی گرفتاری کا باعث بنا۔

پولیس نے پیر کو علی الصبح فلوریڈا کے علاقے جوپیٹر میں ٹائیگر ووڈز کو گرفتار کیا تھا اور کئی گھنٹوں کے بعد انھیں ذاتی تحریری یقین دہانی کے بعد رہا کر دیا۔

ایک بیان میں ووڈز کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس فعل کی سنگینی کو سمجھتے ہیں اور اس کی پوری ذمہ داری لیتے ہیں۔

"مجھے علم نہیں تھا کہ ادویہ کا آمیزش مجھ پر اس شدید حد تک اثر انداز ہو گی۔"

ووڈز کا مزید کہنا تھا کہ انھوں نے پولیس سے مکمل تعاون کیا اور ان کی پیشہ وارانہ کارکردگی پر انھیں سراہا۔

41 سالہ ووڈز حالیہ تاریخ کے مایہ ناز گالفرز میں شمار ہوتے ہیں لیکن 2008ء کے بعد سے وہ کوئی بڑا ٹورنامنٹ نہیں جیت سکے۔

وہ تقریباً 700 ہفتوں تک عالمی نمبر ایک گالفر رہے لیکن اب ان کا نمبر 876 ہے۔

حالیہ برسوں میں ووڈز کو متعدد بار اپنی کمر کی سرجری سے گزرنا پڑا جس کے باعث وہ مختلف ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر سکے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG