رسائی کے لنکس

شام کے مستقبل میں اسد کا کوئی کردار نہیں: ٹلرسن


A man carries bricks in a brickfield on the outskirts of Dhaka, Bangladesh.
A man carries bricks in a brickfield on the outskirts of Dhaka, Bangladesh.

ٹلرسن نے یہ بیان اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شام، استفان ڈی مستورا سے ’’بامعنی‘‘ گفتگو کے بعد دیا

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ شام کے صدر بشار الاسد اور اُن کے اہل خانہ کا ملک کے مستقبل میں ’’کوئی کردار نہیں ہے‘‘۔

اپنے موجودہ دورے کی آخری منزل، جنیوا میں ٹلرسن نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ ’’امریکہ مکمل اور متحد شام کے حق میں ہے جس میں حکومت میں رہنے کے سلسلے میں بشارالاسد کا کوئی کردار نہیں ہے‘‘۔

بقول اُن کے، ’’اسد خاندان کی حکمرانی ختم ہونے والی ہے۔ صرف ایک ہی معاملہ باقی ہے کہ یہ مرحلہ کیسے آتا ہے‘‘۔

ٹلرسن نے یہ بیان اقوام متحدہ کے ایلچی برائے شام، استفان ڈی مستورا سے ’’بامعنی‘‘ گفتگو کے بعد دیا۔ حالیہ دِنوں کے دوران روسی حمایت یافتہ افواج کی مدد سے لڑائی کے میدان میں ہونے والی برتری کو مدِ نظر رکھتے ہوئے، مستورا آئندہ چند ہفتوں میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں امن بات چیت کا انعقاد کرنے والے ہیں۔

ٹلرسن کے کثیر ملکی دورے کے اختتام پر وہ جنیوا پہنچے ہیں، جس دوران پیر کو اُنھوں نے بغیر اعلانیہ عراق اور افغانستان کا دورہ کیا۔

XS
SM
MD
LG