رسائی کے لنکس

کیا ٹلرسن کا استقبال سردمہری سے کیا گیا؟


امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن منگل کو جب پاکستان کے مختصر دورے پر اسلام آباد پہنچے تو وزارت خارجہ میں تعینات امریکہ کے شعبے کے ڈٓائریکٹر جنرل ساجد بلال نے نور خان ائیر بیس پر اُن کا استقبال کیا۔

اس بارے میں بعض ذرائع ابلاغ میں ایسی خبریں سامنے آئیں کہ امریکی وزیر خارجہ کو خوش آمدید کہنے کے لیے کوئی اعلیٰ حکومتی عہدیدار ہوائی اڈے پر موجود نہیں تھا اور اسے ایک ایسا استقبال کا کہا جا رہا ہے جس میں گرم جوشی نہیں تھی۔

پاکستان کے سابق سفیر علی سرور نقوی کہتے ہیں کہ یہ کوئی اہم بات نہیں کہ کس نے استقبال کیا۔

’’صدر کلنٹن 2000 میں پاکستان آئے تھے تو میں نے اُن کو خوش آمدید کہا تھا میں اُس وقت (وزارت خارجہ) میں ایڈیشنل سیکرٹری امریکہ ہوتا تھا اور وہاں ملیحہ لودھی صاحبہ بھی تھیں جو کہ اُس زمانے میں واشنگٹن میں سفیر تھیں۔‘‘

علی سرور نقوی کے مطابق اُس وقت بھی یہ ہی کہا گیا تھا کہ جونئیر سطح پر امریکی صدر کو خوش آمدید کہا گیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

’’میں اس کو کوئی اہمیت نہیں دیتا ہوں، آج سے دو ہفتے یا ایک مہینے کے بعد اس پر کوئی دھیان نہیں دے گا۔ اس وقت یہ بات ہو گی کہ ٹلرسن کے دورے کا کیا نتیجہ نکلا۔‘‘

XS
SM
MD
LG